کتاب: روشني اور اندھیرا - صفحہ 19
اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا،اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال خوش نما معلوم ہوا کرتے ہیں۔‘‘
اللہ عزوجل نے بیان فرمایا ہے کہ اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر واضح نشانیاں اور روشن دلائل و معجزات نازل فرمائے ہیں اور ان میں سے سب سے عظیم معجزہ قرآن کریم ہے،تاکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور آپ پر نازل کردہ کتاب و حکمت کے ذریعہ سے لوگوں کو شرک و ضلالت اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان،توحید اور علم و ہدایت کی روشنی کی طرف لے آئے۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے:
﴿هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ ﴾[الحدید:۹]
’’ وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں پر واضح آیتیں اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے،یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نرمی کرنے والا،رحم فرمانے والا ہے۔‘‘
میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں :
٭ پہلی بحث ....نور توحید
پہلا مطلب: توحید کا مفہوم
دوسرا مطلب: توحید کے اثبات میں روشن دلائل
تیسرا مطلب: توحید کی قسمیں
چوتھا مطلب: توحید کے فوائد و ثمرات
٭ دوسری بحث ....شرک کی تاریکیاں
پہلا مطلب: شرک کا مفہوم
دوسرا مطلب: ابطال شرک کے دلائل