کتاب: روشني اور اندھیرا - صفحہ 17
ان کی کئی تحریریں طبع ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں جنھیں دعوتی حلقوں میں قبولیت حاصل ہے۔موصوف جامعہ اسلامیہ سنابل (نئی دہلی) سے فارغ التحصیل ہیں۔فراغت کے بعد کچھ عرصہ انھوں نے القصیم کے مذکورہ دعوتی مرکز میں دعوت و ارشاد کا کام انجام دیا اور اب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے کلیۃ الحدیث میں زیر تعلیم ہیں،تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ہی موصوف دعوت و ارشاد اور تحریر و ترجمہ کا مشغلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،جو ان کے دعوت دین سے خصوصی دلچسپی کی دلیل ہے۔
مذکورہ ترجمہ کو میں نے اصل کتاب سے لفظ بلفظ ملایا اور حسب ضرورت اس میں اصلاح کی ہے،مجھے خوشی ہے کہ یہ ترجمہ اصل کے مطابق ہے اور زبان کے لحاظ سے عام فہم اور سلیس بھی۔مترجم نے مولف کے مقصود کی بحسن و خوبی وضاحت کی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ترجمہ کو اصل کتاب کی طرح قبولیت عطا کرے۔
عام قارئین کو اس سے فائدہ پہنچائے اور مؤلف،مترجم،ناشر اور جملہ معاونین کو اجر جزیل سے نوازے۔
آمین!
وَصَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ عَبْدِہِ وَرَسُوْلِہِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہِ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔
ابوالمکرم عبدالجلیل الریاض
۲/ صفر ۱۴۲۴ ہجری
بروز جمعتہ المبارک
٭٭٭