کتاب: روشني اور اندھیرا - صفحہ 15
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تقدیم أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ....أَمَّا بَعْدُ! توحید انسان کی سب سے بڑی ضرورت اور دنیا و آخرت میں سعادت کا ذریعہ ہے۔توحید کا مطلب ہے اللہ سبحانہ کی وحدانیت کا اقرار کرنا،ہر قسم کی عبادت کو اسی کے لیے خاص رکھنا اور اس کے ساتھ کسی بھی شے کو شریک نہ ٹھہرانا۔اسی عظیم مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے جن و انس کی تخلیق فرمائی اور اسی کی وضاحت کے لیے رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں۔ توحید تمام انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کی اوّل ترین دعوت اور بندے کے اعمال کے قبولیت کی بنیادہے۔توحید کی معرفت اور اس کے مطابق عمل،نیز توحید کے منافی امور کی معرفت اور ان سے اجتناب کے بغیر عذابِ الٰہی سے نجات ناممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علماءِ اسلام نے ہر دور میں توحید کے موضوع پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس پر گرانقدر کتابیں تالیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب (توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں ) بھی اسی زرّیں سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی حفظہ اللہ کی عربی تالیف ’’ نور التوحید وظلمات الشرک ‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔ کتاب کے مولف دعوت الی اللہ اور تصنیف و تالیف کے میدان میں معروف و مشہور ہیں،آپ کی مؤلفات کی تعداد چالیس (۴۰) سے متجاوز ہے اور دعوت الی اللہ آپ کا خاص موضوع ہے۔امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض سے آپ کے ایم اے اور ڈاکٹریٹ کے رسالوں کا موضوع بھی یہی ہے،چنانچہ ایم اے کا رسالہ ’’ الحکمۃ فی الدعوۃ الی اللّٰہ‘‘ ایک جلد میں اور ڈاکٹریٹ کا رسالہ ’’ فقہ الدعوۃ فی صحیح الامام البخاری ‘‘دو جلدوں