کتاب: روشني اور اندھیرا - صفحہ 133
۶۔ بندے اور اللہ کے درمیان،نیز بندے اور انسانوں کے درمیان کیے گئے وعدوں اور عہد و پیمان کی حفاظت کرنا۔
۷۔ تمام ارکان،شروط اور واجبات و مستحبات کے ساتھ نماز کی پابندی کرنا۔
اللہ کی کتاب قرآنِ کریم میں ان کے علاوہ مومنوں کے اور بھی اوصاف موجود ہیں۔
میں اللہ عزوجل سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو ان اوصافِ کریمہ سے متصف ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭٭٭