کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 86
جس کسی نے فقیر اور کمزور لوگوں کے ساتھ احسان کرکے اللہ تعالیٰ کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی اور خوش کیا، اس پر اُن کے رب رحیم و رحمن راضی اور خوش ہوں گے۔ دشمنوں کے خلاف اس کی نصرت و اعانت فرمائیں گے اور اپنی کرم نوازی سے اس پر رزق کے دروازے کھول دیں گے۔ اے رب کریم! ہمیں اس سعادت سے محروم نہ رہنے دینا۔ إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔