کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 57
-۶- صلہ رحمی حصولِ رزق کے اسباب میں سے ایک (صلہ رحمی) ہے۔ اس بارے میں گفتگو ان شاء اللہ درجِ ذیل چار نکات کے تحت ہوگی: ا: صلہ رحمی کا مفہوم ب: صلہ رحمی کے کلیدِ رزق ہونے کے چھ دلائل ج: صلہ رحمی کس چیز کے ساتھ اور کیسے کی جائے؟ د: نافرمانوں کے ساتھ صلہ رحمی کی کیفیت ا: صلہ رحمی کا مفہوم: عربی زبان میں صلہ رحمی کے لیے ’’صِلَۃُ الرَّحْمِ‘‘ کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور ’’الرَّحِم‘‘ سے مراد رشتہ دار ہیں۔ دو علماء کے اقوال: ۱: حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: ’’(اَلرَّحِم) را (ر) کے زبر اور حا (ح) کے زیر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے اور یہ لفظ رشتہ داروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ رشتہ داروں سے مراد وہ لوگ ہیں، جن میں باہمی نسبی تعلق ہو، خواہ وہ ایک دوسرے کے وارث یا مَحْرَم ہوں یا نہ ہوں۔ (اَلرَّحِم)کی تفسیر میں یہ بھی کہا گیا ہے، کہ وہ صرف مَحْرَمرشتہ دار ہوتے ہیں، لیکن پہلا قول راجح ہے، کیونکہ اس تفسیر کی بنا پر چچا زاد اور ماموں زاد