کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 53
ساری مخلوقات کے رزّاق جس کے ہاتھوں کو رزق سے بھر دیں، وہ غربت و افلاس کا شکار کیونکر ہوسکتا ہے؟ جس کے دل کو کائنات کے تنہا و منفرد مالک اللہ جل جلالہ محتاجی سے بھردیں ،تو ان کے سوا ساری قوتیں متحد و متفق ہوکر بھی اسے تونگر اور آسودہ حال نہیں بناسکتیں اور جسے جبار و قہار اللہ تعالیٰ بے کار اور لا یعنی معاملات میں پھنسادیں، بھلا کون اُسے فراغت مہیا کرسکتا ہے؟