کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 25
گے اور تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ کریں گے اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائیں گے۔‘‘)
ان آیات میں استغفار کے بیان کردہ فوائد:
استغفار کی وجہ سے ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ملنے والے ثمرات میں سے ، پانچ حسب ِذیل ہیں:
اس کی دلیل یہ ہے:
{اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا}
’’بے شک وہ گناہوں کو بہت زیادہ معاف فرمانے والے ہیں۔‘‘
اس کی دلیل یہ ہے:
{یُّرْسِلِ السَّمَآئِ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا}
’’وہ تم پر موسلا دھار بارش نازل فرمائیں گے۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ’’مِّدْرَارًا‘‘ سے مراد موسلا دھار بارش ہے۔‘‘[1]
اس کی دلیل یہ ہے:
{وَّیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ}
’’وہ (اللہ تعالیٰ) تمہارے مالوں اور بیٹوں میں اضافہ فرمائیں گے۔‘‘
حضرت عطاء نے اس کی تفسیر میں بیان کیا: ’’تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ فرمائیں گے۔‘‘[2]
[1] صحیح البخاري، کتاب التفسیر، سورۃ نوح ۔ علیہ السلام ۔، ۸/ ۶۶۶۔
[2] تفسیر البغوی ۴/۳۹۸۔ نیز ملاحظہ ہو: تفسیر الخازن ۷/۱۵۴۔