کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 20
محترمہ، بیٹوں ، بیٹیوں اور بہوؤں کو میری خوب خدمت کرنے کا بہترین صلہ دیں اور سب محسنین کو اس کتاب کے اجر و ثواب میں شریک فرمائیں۔ جَزَاہُمُ اللّٰہُ تعالیٰ جَمِیْعًا خَیْرَ الْجَزَآئِ فِيْ الدَّارَیْنِ۔
اللہ کریم مجھے، میرے بہن بھائیوں، میری اولاد، میرے سارے اعزہ و اقارب اور دیگر سب مسلمانوں کو رزق کے شرعی اسباب کو مضبوطی سے تھامنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہم سب کے لیے دنیا و آخرت میں خیر و برکت کے دروازے کھول دیں۔
إِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ آمِیْنُ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ، وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلٰٓی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
نوٹ نمبر ۱:
کم و بیش بیس سال سے(رزق کی دس کنجیوں) پر مشتمل یہ کتاب پہلے عربی اور پھر بعض دیگر زبانوں میں چھپ رہی ہے، اب اس میں (رزق کی بیس کنجیوں) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سابقہ (دس کنجیوں) کو(حصہ اوّل)کے ضمن میں اور نئی(بیس کنجیوں) کو(حصہ دوئم) کے تحت بیان کیا جارہا ہے۔ وَمَاتَوْفِیْقِيْٓ إِلَّا بِاللّٰہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَإِلَیْہِ أُنِیْبُ۔
کتاب کی اس طبع کے نسخہ کی مخلصانہ اور خوب باریک بینی سے مراجعت پر اپنے قابلِ احترام بھائی اور دوست میاں محمد شفیع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) اور عزیز القدر شیخ عمر فاروق قدوسی کے لیے شکر گزار اور دُعا گو ہوں۔ جَزَاہُمَ اللّٰہُ تَعَالٰی خَیْرًا فِيْ الدَّارَیْنِ۔
فضل الٰہی
بعد از نمازِ ظہر مؤرخہ ۳ شعبان ۱۴۳۴ھ بمطابق ۱۲ جون ۲۰۱۳ء
نوٹ نمبر۲:
اس طبع میں توفیق الٰہی سے درجِ ذیل تین باتوں کا اہتمام کیا گیا ہے:
(i)سابقہ طبع میں موجود غلطیوں کی بقدرِ استطاعت اصلاح۔
(ii) بعض سابقہ کنجیوں کے حوالے سے کچھ معلومات کا اضافہ۔
(iii) تین نئی کنجیوں کا اضافہ۔ اس طرح بیان کردہ کنجیوں کی کل تعداد تینتیس ہو گئی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ۔
فضل الٰہی
بعد از نمازِ عصر مؤرخہ یکم رجب ۱۴۳۵ھ
بمطابق یکم مئی ۲۰۱۴ء