کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 19
حصہ دوئم: رزق کی بیس کنجیوں کے متعلق گفتگو پر مشتمل خاتمہ: ا: خلاصۂ کتاب ب: اپیل شکر و دعا: ہر قسم کی حمد و ستائش اللہ مالک الملک کے لیے، کہ انہوں نے میرے ایسے کمزور، ناتواں اور ناکارے بندے کو اس موضوع کے متعلق یہ کتاب تحریر کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اپنے ساتھی اور بھائی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد ساداتی شنقیطی کا شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے اس کتاب کی تیاری کے بارے میں عمدہ مشوروں سے نوازا۔ وزارۃ الشؤون الإسلامیۃ والأوقاف والدعوۃ والإرشاد سعودی عرب کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے المکتب التعاوني للدعوۃ والإرشاد قسم الجالیات بالبطحاء الریاض کا شکر گزار ہوں، کہ ان کے ہال میں اس موضوع پر اردو زبان میں دو دروس دینے کا موقع میسر آیا اور وہی دروس اس کتاب کا بفضلِ رب العزت نقطۂ آغاز بنے۔ اپنے بیٹے عزیزم حافظ حماد الٰہی اور دیگر بیٹے بیٹیوں کے لیے بھی دعاگو ہوں، کہ انہوں نے اس کی پروف ریڈنگ میں میری معاونت کی۔ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی کا شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے اس کتاب کے اردو ترجمے کے بارے میں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ قدوسی برادران عزیزان ابوبکر و عمر فاروق کے لیے دعاگو ہوں، کہ انہوں نے محبت و اخلاص سے اس کی طباعت میں تعاون کیا۔ ربّ ذوالجلال کے حضور دست بدعا ہوں، کہ میری اس کوشش کو میرے لیے اور میرے قابلِ صد احترام والدین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنادیں۔ ربِ کریم میری اہلیہ