کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 188
’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ:
’’اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِکَ عَلَيَّ عِنْدَکِبْرِ سِنِّيْ وَانْقِطَاعِ عُمْرِيْ۔‘‘ [1]
بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے:
’’( اے اللہ اپنی جانب سے (عطا کردہ) میرا سب سے کشادہ رزق میری کہن سالی اور میری عمر کے ختم ہونے کے وقت فرما دیجیے)۔
’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! انس: آپ کا خادم، اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے دعا کیجئے۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) کہا:
’’ اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالَہٗ وَوَلَدَہٗ، وَبَارِکْ لَہٗ فِیْمَآ أَعْطَیْتَہٗ ‘‘[2]
( اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دیجیے اور آپ نے اسے جو کچھ عطا فرمایا ہے، اس میں اس کے لیے برکت فرما دیجیے)۔
تنبیہ:
یہ دعا اپنے لیے حسبِ ذیل الفاظ کے ساتھ پڑھی جائے گی:
[1] مجمع الزوائد، کتاب الأدعیۃ ، باب الأدعیۃ المأثورۃ عن رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم التي دعابہا وعلّمہا ۱۰/۱۸۲۔حافظ ہیثمی لکھتے ہیں، کہ اسے امام طبرانی نے (المعجم] الأوسط میں روایت کیا ہے اور اس کی (سند حسن ]ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۱۰/۱۸۲)۔
[2] متفق علیہ: صحیح البخاري، کتاب الدعوات، باب الدعآء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ، رقم الحدیثین ۶۳۷۸ و ۶۳۷۹، ۱۱/۱۸۲؛ و صحیح مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ، باب من فضائل أنس بن مالکt، رقم الحدیث ۱۴۱۔(۲۴۸۰)،۴/۱۹۲۸: الفاظِ حدیث صحیح البخاري کے ہیں۔