کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 185
ج: عیسیٰ علیہ السلام کی دعا: ۶-۱: حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی فرمائش پر دعاکرتے ہوئے… جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے… عرض کیا: {وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ } [1] (اور آپ ہمیں رزق عطا فرمائیے اور آپ ہی سب رزق دینے والوں میں سے بہترین ہیں) ۔ اللہ کریم نے ان کی دعا کو قبول کرتے ہوئے فرمایا: {قَالَ اللّٰہُ اِنِّیْ مُنَزِّلُہَا عَلَیْکُمْ } [2] (اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک میں اُسے (یعنی دستر خوان) تم پر اتارنے والا ہوں۔‘‘) تنبیہ: مذکورہ بالا جملے کے ساتھ رزق طلب کرنے کی خاطر دعا کرنے والا آغاز میں (رَبَّنَا) کا اضافہ کر کے یوں دعا کرے: ((ربّنَا) ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرَّازِقِیْنَ) ۔ وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔ د: طلبِ رزق کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں: متعدد مسنون دعاؤں میں رزق طلب کیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ حسب ذیل ہیں:
[1] سورۃ المآئدۃ /جزء من رقم الآیۃ ۱۱۴۔ [2] سورۃ المآئدۃ /جزء من الآیۃ ۱۱۵۔