کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 180
شریعت پر جمے رہیں، تو اللہ تعالیٰ انہیں دنیا ہی میں کشادگی، وسعت اور رزق کی فراخی عطا فرمائیں گے۔ یہ ربِّ قدیر کا وعدہ سب لوگوں کے لیے ہے، وہ کسی بھی زمانے میں ہو اور کسی بھی جگہ رہ رہے ہوں۔ یہ وعدہ افراد کے لیے بھی ہے اور امتوں اور جماعتوں کے لیے بھی۔ پس جو شخص اپنے رزق میں کشادگی کا طلب گار ہو، وہ ربّ رزّاق کی شریعت پر استقلال اور ثابت قدمی سے عمل پیرا ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں، ہمارے بہن بھائیوں، اہل و عیال اور نسلوں کو ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرما دیں۔ إِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔