کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 170
’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرے، تو اس کے ضامن اللہ تعالیٰ ہیں، جو شخص مریض کی عیادت کرے، تو اس کے ضامن اللہ تعالیٰ ہیں، جو شخص پہلے یا پچھلے پہر مسجد کی طرف جائے، تو اس کے ضامن اللہ تعالیٰ ہیں، جو شخص امام کی توقیر اور اعانت و نصرت کے لیے اس کے پاس آئے، تو اس کے ضامن اللہ تعالیٰ ہیں، اور جو شخص لوگوں کی غیبت کیے بغیر، اپنے گھر میں بیٹھے، تو اس کے ضامن اللہ تعالیٰ ہیں۔‘‘ ب: ان روایتوں کے حوالے سے دو باتیں: ۱: مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے، کہ اللہ تعالیٰ درجِ ذیل آٹھ اقسام کے لوگوں کے ضامن ہیں: امام ابن حبان نے دوسری روایت پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: (ذِکْرُ الْخِصَالِ الَّتِيْٓ إِذِ اسْتَعْمَلَہَا الْمَرْئُ کَانَ ضَامِنًا بِہَا عَلَی اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا) [1] (ان خصلتوں کا ذکر، جن کے کرنے والے کے ضامن، اللہ تعالیٰ
[1] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ۲/۹۴۔