کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 147
-۱۰- اناج کا ناپ تول کرنا رزق کے اسباب میں سے ایک (لین دین کے وقت غلّے کا ماپنا تولنا) ہے۔ اس سلسلے میں قدرے تفصیلی گفتگو حسبِ ذیل دو عنوانات کے تحت ملاحظہ فرمایئے: ا: چار روایات ب: ان روایات کے حوالے سے سات باتیں ا: چار روایات: ا: امام بخاری نے حضرت مِقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روایت نقل کی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کِیْلُوْا طَعَامَکُمْ ، یُبَارَکْ لَکُمْ۔‘‘[1] (اپنا اناج ماپو، تمہارے لیے برکت ہوگی۔) ۲: امام ابن ماجہ نے حضرت عبد اللہ بن بُسر مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’کِیْلُوْا طَعَامَکُمْ، یُبَارَکْ لَکُمْ فِیْہِ۔‘‘[2] (اپنا غلہ ماپ لیا کرو، تمہارے لیے اس میں برکت ہوگی۔) ۳: امام ابن ماجہ نے حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
[1] صحیح البخاري، کتاب البیوع، رقم الحدیث ۲۱۲۸، ۴/۳۴۵۔ [2] سنن ابن ماجہ، أبواب التجارات، رقم الحدیث ۲۲۳۱، ص ۳۷۴۔ شیخ البانی اور شیخ عصام نے اسے (صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح سنن ابن ماجہ، ۲/۲۱؛ وہامش سنن ابن ماجہ ص ۳۷۴)۔