کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 132
اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ} میں آزاد لوگوں اور غلاموں میں سے، غریب شادی کرنے والے کے لیے، اللہ تعالیٰ کی جانب سے وعدہ ہے، کہ یقینا اللہ تعالیٰ اسے غنی کریں گے اور اللہ تعالیٰ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔) viii: شیخ ابوبکر جزائری آیت سے حاصل ہونے والی ہدایت کا ذکر کرتے ہوئے رقم طراز ہیں: ’’عِدَۃُ اللّٰہِ لِلْفَقِیْرِ إِذَا تَزَوَّجَ بِالْغِنٰی۔‘‘[1] (اللہ تعالیٰ کا فقیر کو، نکاح کرنے پر، غنی کرنے کا وعدہ۔) ۲: حدیث (ثَـلَاثٌ کُلُّہُمْ …الخ) پر تحریر کردہ عنوانات: نمبر ۲ کے تحت ذکر کردہ حدیث پر تین محدثین کے تحریر کردہ عنوانات درجِ ذیل ہیں: ا: امام ترمذی رقم طراز ہیں: (بَابُ مَا جَآئَ فِيْ الْمُجَاہِدِ وَالْمُکَاتَبِ وَالنَّاکِحِ، وَعَوْنِ اللّٰہِ إِیَّاہُمْ ) [2] (مجاہد، مکاتَب اور نکاح کرنے والے، اور اللہ تعالیٰ کے ان تینوں کی مدد کرنے کے بارے میں، جو آیا ہے، اس کے متعلق باب) ii: امام نسائی نے لکھا ہے: (بَابُ مَعُوْنَۃِ اللّٰہِ النَّاکِحَ الَّذِيْ یُرِیْدُ الْعَفَافَ) [3]
[1] أیسر التفاسیر ۳/ ۲۳۹۔ [2] جامع الترمذي، أبواب فضائل الجہاد، ۵/۲۴۲۔ [3] سنن النسائي، کتاب النکاح، ۶/۶۱۔