کتاب: رزق کی کنجیاں - صفحہ 104
نیچے سے رزق کے دروازوں کو کھول دیتے۔ اہلِ اسلام کے لیے بھی یہی وعدہ ہے، کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے اپنی طرف نازل کردہ کلام پاک قرآن مجید پر عمل پیرا ہوجائیں، تو وہ اُن کے لیے آسمان و زمین سے اپنی برکتوں اور رحمتوں سے رزق کی فراوانی فرمادیں گے۔ ربّ کریم ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنی اس عظیم الشان پیشکش سے خوب فیض یاب ہونے کی توفیق سے نوازیں۔ آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ ج: تنبیہ: (تورات و انجیل اور قرآنِ کریم کے قائم کرنے) کے متعلق حسبِ ذیل تین باتیں پیشِ نظر رہیں: i: تینوں کتابوں کے اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل ہونے کا ایمان رکھنا۔ i i: تینوں کتابوں میں بیا ن کردہ متفقہ باتوں پر عمل کرنا۔ i i i: قرآنِ کریم اور تورات و انجیل میں باہمی اختلاف کے وقت قرآنِ کریم میں بیان کردہ بات کو ہی ماننا اور اُس پر عمل کرنا، کیونکہ قرآنِ کریم سابقہ تمام کتابوں کو منسوخ کرنے والی کتاب ہے۔