کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 93
فرقہ ناجیہ : اہل سنت فرقہ ناجیہ ہیں جنہوں نے سیرت نبوی اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلنے کو اپنا شعار بنایا ہے: ((ما انا علیہ واصحابی)) ’’جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں ۔‘‘ (۸۵) ان کا طرہ امتیاز ہے ۔اور کافر دنیا میں انعام کیا گیا ہے ،حدیث میں آتا ہے کہ علم تین ہیں ،آیہ محکمہ ،یاسنت قائمہ،یا فریضہ عادلہ اس کے سوا جو کچھ ہے وہ ضرورت سے زائدہے۔ مراد آیہ محکمہ سے قرآن شریف ہے اور سنت قائمہ سے حدیث اور فریضہ عادلہ سے علم میراث ۔ہر بدعت گمراہی ہے ،بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ کی تقسیم غلط ہے قرآن و حدیث میں اس کا کہیں ثبوت نہیں ،مسلمان حاکم وقت کی اطاعت لازم ہے ،اس کی فرمانبرداری سے ہاتھ کھینچ لینا گناہ ہے ،بیعت توڑ کر اس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ناجائز ہے۔ایسا کرنے والا بدعتی ،کتاب و سنت کا مخالف اور مسلمانوں کی جماعت سے خارج ہے۔اللہ کی نافرمانی میں مخلوق کی خواہ وہ حاکم وقت ہو یا کوئی اور اطاعت ناجائز ہے،فتنہ فساد سے الگ تھلگ رہنا سنت قدیم ہے اور اس پر عمل کرنا واجب ہے اگر کوئی شخص فتنہ وفساد میں مبتلا ہوجائے تو اس کو اپنی جان کی بجائے اپنے دین وایمان کے بچانے کی زیادہ فکر کرنی چاہیے ،فتنہ وفساد میں اپنے ہاتھ اور اپنی زبان سے امداد نہیں کرنی چاہیے۔ ...................................................................... (۸۵)صحیح ۔سنن الترمذی:۲۶۴۱