کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 91
قیامت کی نشانیاں :
جن کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، جیسے خروجِ دجال، دابۃ الارض، یاجوج ماجوج ، عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نزول، آفتاب کا مغرب سے طلوع اور ظہور مہدی رحمہ اللہ وغیرہ سب حق ہیں جن کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے اور کتب حدیث میں ان کی صحت پایا ثبوت کو پہنچ چکی ہے ،پر ایمان لانا برحق ہے۔(۸۴)
.............................................................................................
(۸۴)ان نشانیوں کا ذکر احادیث میں آتا ہے مثلاً (صحیح البخاری :۸۳۲، صحیح مسلم:۵۸۸۔۵۹۰)امام بربہاری کہتے ہیں کہ مسیح دجال کے آنے پر ایمان لانا ضروری ہے۔[1]
اور کہتے ہیں کہ حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام کے نازل ہونے پر ایمان لانا واجب ہے وہ اپنے دنیا میں آنے کے بعد دجال کو قتل کریں گے اور شادی کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے خلیفہ کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے پھر وفات پائیں گے اور مسلمان انھیں دفن کریں گے۔[2]
امام احمد نے بھی یہی کہا ہے۔[3]
امام ابن قدامہ کہتے ہیں:
’’اسی طرح علامات قیامت پر ایمان لانا واجب ہے، مثلاً دجال کا آنا، پھر عیسی علیہ السلام کا آسمان سے آکر اسے قتل کرنا ،یاجوج ماجوج کا نکلنا،دابۃ الارض کا نمودار ہونا،آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا اس طرح کی دیگر علامات جو صحیح سند سے ثابت ہیں ۔‘‘ [4]
[1] شرح السنۃ (ص:۷ ۶)
[2] شرح السنۃ (ص:۶۷)
[3] اصول السنۃ(رقم:۳۵۔۳۶،نیز دیکھئے الشریعہ(ص :۳۷۲،النھایہ (ص:۵۲۔۹۳،شرح عقیدہ طحاویہ (ص:۴۸۶،لوامع الانوار: (۲/۸۶،التذکرہ للقرطبی (ص:۳۴۴۔۳۸۰)
[4] لمعۃ الاعتقاد (ص:۱۰۴)