کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 30
اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ سب سے سے پہلے اس کتاب کا فارسی سے اردو ترجمہ امام نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے کیا تھااور اس میں اختصار سے کام لیا پھر اپنی کتاب ((المعتقد المنتقد))مطبع الانصاری دہلی ۱۳۰۵ھ میں شایع کیا نیزانھوں نے مکمل کتاب کو اپنی فارسی کتاب ((النھج القبول من شرائع الرسول)) کے شروع میں بھی شایع کروایا تھا ۔ نور السنۃ : اس کتاب میں قرآن و حدیث کے مطابق نماز کا طریقہ لکھا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے بارے میں شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’کتاب اس قابل ہے کہ اہل حدیث کے ابتدائی مدارس میں اسے بچوں کو پڑھایا جائے ۔‘‘ [1] قرۃ العین اس کتاب میں مصنف نے نماز میں رفع الیدین کے مسئلہ پرفارسی اشعار میں محدثانہ بحث کی ہے۔ رفع الیدین کا اثبات کیا ہے اور عدم رفع الیدین کے کمزور دلائل کا رد کیا ہے ۔ امام فاخر رحمہ اللہ کے معاصرین : کسی بھی شخصیت کی زندگی کا ایک اہم پہلو اس کے معاصرین ہیں ۔ وہ زمانہ جس میں امام فاخر نے قرآن وحدیث کا کھل کر پرچار کیا اس دور میں آپ کے معاصرین درج ذیل ہیں :یاد رہے کہ امام فاخر کی پیدائش ۱۱۲۰ ھ اور وفات ۱۱۵۴کو ہوئی۔
[1] مقدمہ نور السنۃ (ص:۶)