کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 29
تالیفات کا تعارف :
امام فاخر رحمہ اللہ نے کافی کتب لکھیں ، جو دستیاب ہو سکیں ان کا تعارف پیش خدمت ہے ۔
۱: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ
۲: نور السنۃ
۳: قرۃ العین در اثبات رفع الیدین
۴: نظم سفر السعادۃ(علامہ فیروز آبادی کی سفر السعادۃ کی نظم ہے)
۵: مثنوی در تعریف علم حدیث
۶: فارسی دیوان[1]
مولاناعبدالحی الحسنی نے ان کتب کا اضافہ کیا ہے :
۷: دُرَّۃ التحقیق فی نصرۃ الصدیق
۸: منظومۃ مدح اہل الحدیث [2]
رسالہ نجاتیہ :
یہ کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے اس کتاب کا مکمل نام’’رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ ‘‘ہے بعض اہل علم نے اس کا نام’’ رسالہ نجاتیہ در عقائد اثریہ‘‘ نقل کیا ہے ۔ یہ کتاب اس وقت لکھی گئی جب امام فاخر بنگلہ ( چٹا گنگ )میں ٹھہرے اس دوران میں انھوں نے یہ رسالہ اپنی وفات کے تین یا چار سال پہلے لکھا،اس کتاب کا قلمی نسخہ مولانا عبدالغنی البقی دینج پورہ بنگال کے کتب خانہ میں موجود ہے ۔ یہ کتاب قرآن و حدیث کی روشنی میں سلفی منہج و عقیدہ پر مشتمل ہے یہ امام فاخر کی آخری تصنیف تھی۔
[1] اتحاف النبلا : (۸۴ ،۴۰۶)
[2] نزہۃ الخواطر:( ۶/۳۵۰)