کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 19
نام و نسب اور خاندان
نام: محمد فاخر
تخل(ص:زائر
والد کانام:شیخ محمد یحیٰی المعروف شیخ خوب اللہ الٰہ آبادی۔
مکمل نام :الشیخ العالم الکبیر المحدث محمد فاخر بن محمد یحیی بن محمد آمین السلفی العباسی الالٰہ آبادی۔[1] شیخ محمد فاخر ۱۱۲۰ھ میں الہ آباد انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔
آپ کے خاندان کے اہل علم کا مختصر تعارف:
(۱)آپ کے والد محترم شیخ محمد یحییٰ الٰہ آبادی رحمہ اللہ
یہ بہت بڑے عالم دین تھے ،صاحب مآثر الکرام ان کے تعارف میں لکھتے ہیں :’’بحر مواج علوم شریعت وطریقت بود‘‘علم شریعت اور علم سلوک کا ایک لہریں مارنے والا سمندر تھے،متعدد رسائل وکتب کے مصنف تھے ۔آپ کے تین بیٹے تھے:
۱:شیخ محمد طاہر ۲:شیخ محمد فاخر ۳:شیخ شاہ محمد حاصر افصالی
حسن اتفاق سے باپ اور بیٹوں کو شعروشاعری بہت پسند تھی۔
(۲)آپ کے نانا محترم شیخ محمد افضل الٰہ آبادی رحمہ اللہ،ان کے تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔
[1] اتحاف النبلاء ص۸۴،انتقاد الرجیح (ص:۸۴تقصار جنود الاحرار ص۱۵۳،نزہۃ الخواطر،(۶/۳۴۹ )