کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 16
اسلوب تحقیق و شرح: ۱: اصل کتاب فارسی میں تھی۔ اس کا پہلا ترجمہ امام نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے کیا تھا لیکن یہ ترجمہ مکمل نہیں تھا بلکہ کتاب کا خلاصہ تھا ،دوسرا ترجمہ شیخ الحدیث محمد اسحاق حسینوی رحمہ اللہ نے کیا تھا جو مکمل تھا ،ہم نے دونوں ترجموں کو ایک ترجمہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ ۲: کتاب میں اکثر چیزیں مجمل بیان کی گئی تھیں ہم نے ان کی شرح و تحقیق کر دی ہے ۔ ۳: شرح میں قرآن وحدیث کے علاوہ سلف صالحین کے اقوال سے بھی خوب استفادہ کیا ہے ۔ ۴: کتاب کے شروع میں امام محمد فاخر زائر الہ آبادی رحمہ اللہ کے مفصل حالات لکھ دئیے ہیں ،اس عظیم شخصیت کے مفصل حالات صرف یہاں ہی آپ کو ملیں گے ان شاء اللہ۔ ۵: راقم سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم،انگلینڈ کی لجنہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے، جن کی مسلسل محنت سے یہ ادارہ قائم ہوا۔لجنہ کی ٹیم ان باہمت افراد پر مشتمل ہے ڈاکٹر ابورمیثہ تیمور افضل ،ابوحبان کامران مالک،ابو عالیہ اعجاز مالک،عمران بن طارق حفظہم اللہ ۔ ۶: آخر میں کتاب و سنت کی محبت سے سرشار محترم جناب ڈاکٹرابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ سرپرست ادارہ ھٰذا کا مشکور ہوں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے سلفی عقائد و منہج کی نادر کتاب (رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ ) کا احیاء عمل میں آیا اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید ترقی عطافرمائے ،اور اسے اپنے تما م اہداف میں کامیاب کرے ۔انھیں اور دیگر تمام معاونین کو