کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 15
سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
مسلمان کے پاس سب سے پہلے عقیدۂ توحید کا ہونا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ تمام اعمال و عبادات کی بنیاد اسی پر ہے۔ اسی لئے قرآن و حدیث میں سب سے سے زیادہ توحید پر زور دیا گیا ہے،توحیدکی اہمیت کے پیش نظر سلف صالحین،محدثین عظام نے ہر دور میں مختلف انداز میں عقیدۂ توحید پر کتب لکھیں ۔
سلف و خلف کی نادر کتب کو شایع کرنا ایک انتہائی اہم قدم ہے ۔جو رسوخ ان محدثین کو تھا وہ اب نہیں رہا۔ جس احسن انداز میں وہ بات سمجھاتے تھے وہ اپنی مثال آپ تھا ۔اس رسالے کو شایع کیوں گیا ؟برصغیر میں بعض لوگوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے کہ سلفی حضرات سید نذیر حسین محدث دہلوی (۱۳۲۰ھ)رحمہ اللہ سے شروع ہوئے ہیں حالانکہ یہ کس قدر کمزور بات ہے ،امام محمد فاخر زائر رحمہ اللہ نے 1161ھ میں یہ کتاب لکھی۔ اس میں سلفیوں کے عقیدے کو واضح کیا اور پکار پکار کر انھوں نے قرآن وحدیث کی صاف اور شفاف دعوت کو اپنے دور کے لوگوں پر پیش کیا ۔ہم یہاں تک کہنا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جس میں سلفیوں کا وجود نہ ہو اور سلفیوں کی دعوت عام نہ ہو رہی ہو کیونکہ ان کا عقیدہ و منہج قرآن وحدیث ہے والحمدللّٰہ ۔