کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 109
خواب کا بیان :
اللہ تعالیٰ کی طرف سے خواب میں کسی چیز کا نظر آجانا برحق ہے بشرط یہ کہ دیکھنے والے نے کوئی پریشان خواب نہ دیکھا ہو۔ خواب کی تعبیر بھی حق ہے۔ انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کا خواب وحی ہوتا ہے اور مسلمان کا خواب وحی کا ایک جز ہے۔ خواب کا انکار کرنے والا جاہل ہے۔ دین میں جھگڑنا ،تقدیریں لڑنا اور حق میں بے فائدہ بحث و تکرار کرنا بدعادت ہے ۔
احادیث صحیحہ پر عمل کرنا واجب ہے :
ان احادیث صحیحہ کا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک باسند صحیح پہنچ جائیں انھیں قبول کرنا واجب ہے اور ان کے تسلیم کرنے میں چون و چرا کرنا بدعت ہے۔ شیطان کا انسان کے دل میں وسواس پیدا کرنا صحیح ہے ۔اللہ تعالیٰ کے احکام پر صبر کرنا، اس کے امر ونہی کو قبول کرنا، اس کی رضا مندی کے لیے اخلاص سے عمل کرنا، اہل اسلام کی خیر وخواہی کو اپنا شیوہ بنانا ،اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہنا ،کبائر سے بچنا، قرآن مجید کی تلاوت اور حدیث کی کتابت میں مصروف رہنا ،عجزوانکساری کے ساتھ ان میں نظر کرنا ،اللہ تعالیٰ کی طرف سے مخلوق پر ان دو قائم شدہ عملوں کی محبتوں کے مطابق عمل پیرا ہونا ،اللہ تعالیٰ کے بندوں سے حسن اخلاق کے ساتھ پیش آنا ،اور دوسروں کی ایذا رسانی سے باز رہنا واجب ہے ،تجارت صحیح اور کسب
.....................................................................................................
مراد ہے:حق کو لازم پکڑنا اور اس کی اتباع کرناہے اگرچہ اس حق کو اپنانے والے کم اور اختلاف کرنے والے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں ۔[1]
طائفہ منصورہ کے متعلق محدثین کے اقوال شیخ سلیم الھلالی حفظہ اللہ نے اپنی کتاب( اللآلی المنثورہ فی اوصاف الطائفۃ المنصورۃ) میں جمع کر دیے ہیں۔
[1] الباعث علی انکار البدع والحوادث (ص:۲۲)