کتاب: رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ - صفحہ 10
یوں یہ نہایت فاضلانہ کتاب مزید محقق اور مشرح (خوب مدلل اور واضح)ہو گئی ہے ۔
تحقیق و شرح کا یہ محنت طلب کام دو فاضل شخصیتوں کا مرہونِ منت ہے۔مولانا محمدابراہیم بن بشیر الحسینوی ۔دوسرےابوخزیمہ عمران معصوم انصاری ہیں ۔
ان کاعزم ہے کہ اس کا انگریزی ایڈیشن بھی شایع کیا جائے ۔وفقہم اللّٰہ تعالی۔
یہ رسالہ سلفی عقائد کی وضاحت میں ، جو عقائد قرآن و حدیث ہی ہیں ،گو مختصر ہے مگر بغایت مفید اور بقامت کہتر،بقیمت بہترکا مصداق ہے۔
اللہ تعالیٰ فاضل محققین او رادارے کے دیگر رفقاء اور معاونین کو جزائے خیر عطافرمائے اور اس رسالے کو گمراہی کی دلدل میں پھنسے ہوئے عوام و خواص کی صحیح رہنمائی کا ذریعہ اور آخرت میں سرخروئی کا باعث بنائے ۔
ایں دعااز من وازجملہ جہاں آمین باد
حافظ صلاح الدین یوسف لاہور
شاداب کالونی ۔علامہ اقبال روڑ گڑھی شاہور
۱۵دسمبر ۲۰۱۵ء