کتاب: رجال القرآن 7 - صفحہ 9
کتاب: رجال القرآن 7
مصنف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ
پبلیشر: دار السلام
ترجمہ:
عرش ناشر
یہ جون 2012ءکی بات ہے کہ راقم الحروف ریاض کے مشہور اشاعتی ادارے داراللواء للنشر والتوزیع کےشوروم میں گیا۔ مجھے ایک کتاب کی تلاش تھی جو میرےعلم کے مطابق اسی ادارے سےملتی تھی۔ مطلوبہ کتاب ملی یا نہ ملی یہ مجھے اب یاد نہیں مگر مجھے اس ادارے کی شائع شدہ کتاب ’’رجال أنزل اللّٰه فيهم قرآنا ‘‘ نظر آگئی ۔میں کسی زمانے میں اس کتاب کوجستہ جستہ دیکھ چکاتھا۔
میں اس بات پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراسلامی تاریخ سے محبت ہے۔ اوریہی وجہ ہےکہ میری ذاتی لائبریری میں تاریخ سےمتعلق بہت ساری کتابیں ہیں۔ اگر ہم اسلامی تاریخ کی بات کریں تو اس کا کوئی صفحہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ذکر سے خالی نہیں ۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کانام آتے ہی وہ سنہرا دورآنکھوں کے سامنےآ جاتا ہے جب اللہ کےر سول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیرتربیت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کے لیے اپنی زندگیاں دین پر فدا کر گئے تھے ۔ صحابہ کرام نے جس طرح اللہ اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری کی اور اس کےلیے قربانیاں دیں تاریخ ان کی مثال دینے سے قاصر ہے۔ صحابہ کرام ان اوقات کی تلاش میں رہتے تھے