کتاب: رجال القرآن 7 - صفحہ 18
ولید بن مغیرہ
ولید کا پورا نام یہ تھا: ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم، اسے ’’عدل‘‘ بھی کہا جاتا تھا، اس کا ایک نام ’’اوحد العرب‘‘ بھی تھا، اسی طرح اسے ’’ریحانۃ قریش‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔ وہ جاہلیت میں عرب کے قاضیوں میں سے ایک تھا۔ دارالندوہ کے قریشی رہنماؤں میں سے تھا، دعوت اسلامی کے پیروکاروں کو بہت اذیت دیتا تھا اور یہ ان زندیقوں میں سے تھا جنھوں نے اسلام کے خلاف مکر و فریب کا جھنڈا اٹھایا تھا۔ قرآن پاک میں متعدد مقامات پر اس کی مذمت میں آیات نازل ہوئیں، مثلاً: سورۂ قلم کی درج ذیل آیات:
﴿ وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ، هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ ، مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ﴾
’’اور آپ ہر (بات پر) قسمیں کھانے والے ذلیل کی بات نہ مانیں، جو طعنے دینے والا، انتہائی چغل خور ہے۔ بھلائی سے روکنے والا حد سے گزرنے والا سخت گناہ گار ہے۔‘‘ [1]
درج ذیل آیات بھی اس کے اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھیں:
[1] القلم 68 :10۔ 12۔