کتاب: رجال القرآن 7 - صفحہ 16
پہلی آیت بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم ﴿ ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا ، وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا ، وَبَنِينَ شُهُودًا ، وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا ، ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ ، كَلَّا إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا ، سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا ، إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ، فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ، ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ، ثُمَّ نَظَرَ ، ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ، ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ ، فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ ، إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ ، سَأُصْلِيهِ سَقَرَ ﴾ ’’مجھے اور اس کو تنہا چھوڑ دیجیے جسے میں نے اکیلا ہی پیدا کیا۔ اور اس کو مال وافر دیا۔ اور حاضر باش بیٹے (دیے)۔ اور اس کے لیے خوب فراخی کا سامان کیا۔ پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے مزید دوں۔ ہرگز نہیں! بلاشبہ وہ ہماری آیات سے سخت عناد رکھتا ہے۔ میں اسے جلد مشکل چڑھائی چڑھاؤں گا۔ بے شک اس نے غور و فکر کیا اور اندازہ لگایا۔ تو وہ مارا جائے! کیسا اندازہ لگایا؟ پھر وہ مارا جائے! کیسا اندازہ لگایا۔ پھر اس نے دیکھا۔ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بسورا۔ پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا۔ پھر اس نے کہا: یہ (قرآن) تو صرف جادو ہے۔ جو پہلے سے چلا آرہا ہے۔ یہ تو صرف ایک بشر کا قول ہے میں جلد اسے سقر (جہنم) میں ڈالوں گا۔‘‘ [1]
[1] المدثر 74 :11۔ 26۔