کتاب: رجال القرآن 7 - صفحہ 12
پیرائے میں پیش کرتے ہیں کہ یہ واقعات ان کے دلوں میں اتر جائیں اور ان کی کردار سازی میں مدد کریں ۔ اوران کے لیےیہ کتب راہنما اصول بن جائیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی تعلیم و تربیت کےساتھ ساتھ ان کا تزکیہ نفس کریں۔ میں کئی مرتبہ سوچتا ہوں کہ کتنی زبردست تربیت اورتزکیہ نفس تھا کہ ایک شخص صبح اسلام قبول کرتا ہے تو شام تک اس میں اسلامی عقیدہ راسخ ہو جاتا ہے، وہ توحید کاعلمبردار اور امن کا داعی بن جاتاہے، اس کی اخلاقی او روحانی تربیت فوراً ہو جاتی ہےاوروہ معاشرے کاایک مثالی فرد بن جاتاہے۔ اسلام کا سر فروش سپاہی اورمجاہد بن جاتا ہے ۔ کتابوں کا یہ سلسلہ خواہ وہ صحابہ کرام سے تعلق رکھتا ہو یا کفار مکہ اورمنافقین کے احوال سےمتعلق ہو، امت مسلمہ کےلیے راہنما اصول مہیا کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سلسلے کواسکولوں، کالجوں اور حلقہ دروس سےمنسلک احباب اور ائمہ مساجد ، خطباء ، سیاستدان، تاجر،وکلاء ، جج ،ادباء اور سول سروس کے ملازمین کےعلاوہ عام شہری ، خواہ مرد ہوں یا معزز خواتین ، خوب پسند کریں گے اور اس سےبھی بھر پور استفادہ کریں گے ۔ ان شاء اللّٰہ اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کے فاضل مؤلف ، مترجم ، ناشر اوردیگر معاونین کی کوششوں کو قبول فرمائے ۔ اس سلسلے کو مقبول عام بنائے اور ہماری نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین ثم آمین ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعّلِيْمُ محبكم عبد المالك مجاہد فروری 2013ء ربيع الاول 1434ھ ینیجنگ ڈائریکٹر دارالسلام ،الریاض ، لاہور