کتاب: رجال القرآن 7 - صفحہ 11
نے قلم اٹھایا تو اچھے اور برے لوگوں کی قلمی تصویریں کھینچ دیں۔ ذرا ان تصویروں پر نظر ڈالیے کہ صحابہ کرام کی تصاویر اتنی دلربا ہیں کہ انہیں دیکھ کر انسان کا متوالا بن جاتا ہے ۔ یوں تو تمام کفار نے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی اور اسلام کےخلاف ریشہ دوانیوں میں ملوث رہے اور اسلام کے خلاف سازشیں کرتےرہے مگر کتنے ہی کافر اور منافق ایسےبھی تھےکہ جن کاکام ہی یہ تھا کہ وہ ہر وقت اسلام کے خلاف منصوبہ بندی کرتےرہے ۔ ایسے کافروں اورمنافقوں کے بارے میں بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آیات نازل کیں۔ فاضل مؤلف نے سلسلہ کتاب میں ان کافروں اورمنافقین کےبارے میں بھی تفصیل سے لکھا ہے کہ انہوں نے کیا اور کیسی سازشیں کیں اور اللہ تعالیٰ نےکیسے قرآن کریم میں ان کی سازشوں کوبےنقاب کیا۔ بلاشبہ ان واقعات میں امت مسلمہ کے لیےبطور خاص اور انسانیت کے لیے بالعموم کتنےہی دروس اورعبرتیں ہیں ۔ دارالسلام نےاپنے اصول کے مطابق اس کتاب کے پبلشر دار اللواء کے ساتھ ترجمہ کےحقوق کی بات کی۔ اور ایک خطیر رقم کےعوض ہم اس کتاب کے مختلف زبانوں میں ترجمے کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے قارئین کوصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرت کایہ نیا اسلوب پسند آئے گا۔ اس ضمن میں وہ قرآن مجید کے بہت سے اسباب نزول سےبھی آگاہ ہوں گے،فہم قرآن کےسلسلے میں بھی انہیں مدد ملےگی اور تاریخ کے گمنام گوشوں سےبھی وہ گزریں گے۔ میں نے پہلے عرض کیا کہ سیرے سامنےدار السلام کی کتب کا انتخاب کرتے وقت زیادہ تر ہماری نوجوان نسل بطور خاص کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات ہوتےہیں۔ ہم اپنی ان کتب میں ان کے لیے یقیناً بہت سا مواد ایسے سادہ اوردلکش