کتاب: رجال القرآن 6 - صفحہ 137
ابوسفیان (جو ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے) مدینہ آئے اور اپنی بیٹی حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا (زو جۂ رسول اللہ) کے ہاں گئے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر بیٹھنے لگے تو حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بستر لپیٹ دیا۔ وہ بولے: ’’بیٹی! تم نے اس بستر کو میرے لائق نہیں سمجھا یا مجھے اس بستر کے لائق نہیں سمجھا؟ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر ہے اور آپ ناپاک مشرک آدمی ہیں۔[1]
[1] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام:4؍38۔