کتاب: رجال القرآن 5 - صفحہ 86
ہو؟‘‘ انھوں نے کہا: دل ایمان پر مطمئن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دوبارہ بھی ضرورت پڑے تو تم ایسا کہہ سکتے ہو۔‘‘ [1] جامع ترمذی میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عمار رضی اللہ عنہ نے ہمیشہ بہتر پہلو ہی کو اختیار کیا ہے۔‘‘[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنت علی، عمار، سلمان اور بلال رضی اللہ عنہم کی آمد کی مشتاق رہی ہے۔‘‘ [3]
[1] تفسیر الطبري:14؍181، وابن الأثیر:2؍67۔ [2] جامع الترمذي، حدیث: 3799۔ [3] الاستیعاب:3؍1137۔