کتاب: رجال القرآن 5 - صفحہ 271
تو ان سے اٹھایا نہ گیا، کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اب یہ سامان اٹھوائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چچا کی یہ حالت دیکھ کر مسکرا پڑے، اتنا مسکرائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں نظر آنے لگیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جتنا اٹھا سکتے ہو اٹھا لو باقی نکال دو۔‘‘ انھوں نے ایسا ہی کیا۔ اور پھر فرمایا کہ اللہ نے ہمارے ساتھ دو وعدے کیے تھے، ان میں سے ایک کو پورا کر دیا ہے، اب مجھے معلوم نہیں کہ دوسرے کے بارے میں وہ کیا کرے گا۔ [1]
[1] الطبقات لابن سعد:4؍16۔