کتاب: رجال القرآن 5 - صفحہ 23
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ابن الاسلام کے نام سے معروف تھے اور آپ کا شمار اہل بیت میں ہوتا تھا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((سَلْمَانُ مِنَّا أَہْلَ الْبَیْتِ)) ’’سلمان ہم اہل بیت میں سے ہیں۔‘‘ [1] صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان آپ ’’سلمانِ الخیر‘‘ کے نام سے معروف تھے۔ سیدنا کعب احبار رضی اللہ عنہ ان کے متعلق فرماتے ہیں: ’’سلمان(رضی اللہ عنہ ) علم و حکمت سے بھرے ہوئے ہیں۔‘‘ [2] سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا: ’’سلمان اول و آخر تمام علوم کے عالم ہیں اور بحرِ بیکراں ہیں اور وہ ہمارے اہل بیت میں سے ہیں۔‘‘ [3] آپ کا تعلق ایران کے شہر رام ہرمز سے تھا جو خزانوں سے بھرا ہوا شہر ہے جس میں خوبصورت باغات اور کھیت ہیں۔ یہ وہی شہر ہے جس کے فتح ہونے کی خوشخبری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ اس شہر کی ایک بستی ’’جی‘‘ میں پیدا
[1] السلسلۃ الضعیفۃ، حدیث: 3704۔ [2] الاستیعاب فی معرفۃ الأصحاب:3؍634۔ [3] حلیۃ الأولیاء لأبی نعیم:1؍188۔