کتاب: رجال القرآن 3 - صفحہ 176
فرمایا: یہ آیت میرے اور ایک اور آدمی کے بارے میں اتری تھی۔ میرا اس سے کنویں کے بارے میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمھارے پاس دلیل ہے؟‘‘ میں نے جواب دیا: نہیں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پھر وہ تمھارے لیے قسم اٹھائے گا۔‘‘ میں نے کہا: تب تو وہ قسم اٹھالے گا؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ آل عمران کی مذکورہ آیت نازل فرما دی۔ [1]
[1] صحیح البخاري، حدیث: 7184,7183، و صحیح مسلم، حدیث: 138۔