کتاب: رجال القرآن 3 - صفحہ 13
عرض مترجم
الحمد للّٰہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علی من لا نَبِي بعدہ،
أما بعد:
قرآن کریم ہمارے پروردگار مالک الملک، خالق کائنات کا کلام عالی شان ہے۔ یہ قیامت تک پیدا ہونے والے انسانوں کے نام اللہ رب العزت کے اوامر و نواہی کا آخری پیغام ہے۔ اس آخری آسمانی کتاب میں اللہ تعالیٰ نے آخرت میں اپنے فضل و کرم کے ابدی حقائق آشکار فرمادیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی امتوں کے حالات بیان فرمائے ہیں، نیز ان پاکباز ہستیوں کا تذکرہ بھی ہے جو نزول قرآن کے وقت موجود تھیں۔ اللہ عزوجل اس کتاب کے ذریعے سے اپنے بندوں کی کتنے حسین اور دلنشین انداز میں رہنمائی فرماتا ہے۔ یہ حقیقت آپ پر زیر مطالعہ کتاب سے خودبخود عیاں ہوجائے گی۔
دارالسلام امت اسلامیہ کی بھلائی اور خیر خواہی کے لیے قرآن و سنت کے جواہر پارے بڑی محنت و جانفشانی سے نہایت خوبصورت پیرائے میں شائع کرتا ہے۔ اللہ عزوجل نے دارالسلام کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عبد المالک مجاہدحفظہ ا للہ کو ایکسرے