کتاب: رجال القرآن 3 - صفحہ 129
آیات کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال
1۔ صحیحین اور احادیث کی دیگر کتب میں سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی وضاحت موجود ہے کہ سورۂتوبہ کی مذکورہ آیت ہمارے، یعنی کعب بن مالک، ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع رضی اللہ عنہم ، [1]کے بارے میں اتری۔ ملاحظہ کیجیے:
صحیح البخاری، حدیث: 3889، 4676، 4677۔
صحیح مسلم، حدیث: 2769۔
سنن أبی داود، حدیث: 2202۔
مسند أحمد: 456/3۔
2۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیات ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئیں۔ اس کے لیے حسب ذیل تفاسیر میں دیکھیے سورۃ النور مذکورہ آیات کی تفسیر:
تفسیر الطبري: 267/10، 66/18۔
الدر المنثور: 23/5۔
تفسیر ابن کثیر: 3؍267۔
[1] اس مقام پر مؤلف نے صرف ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے کیونکہ دوسری آیت کی شانِ نزول بھی انھی سے متعلقہ ہے جبکہ سیدنا کعب بن مالک اور مرارہ بن ربیع رضی اللہ عنہم کا ذکر دوسرے مقام پر کیا گیا ہے۔