کتاب: رجال القرآن 2 - صفحہ 34
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اہل کوفہ کے نام اپنے خط میں لکھا: ’’میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو تمھارا امیر اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو تمھارا معلّم اور وزیر بنا کر بھیجا ہے۔ یہ دونوں حضرات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہونہار اور اہلِ بدر میں سے ہیں۔ تم ان دونوں کی اقتدا کرو اور ان کی ہر بات کو دل و جان سے قبول کرو۔ میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو تمھاری طرف بھیج کر تمھیں اپنی ذات پر ترجیح دی ہے۔‘‘ [1] سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کافی عرصہ کوفہ میں رہے۔ آپ لوگوں کے درمیان فیصلے کیا کرتے، انھیں تعلیم دیتے اور بیت المال کے نگران بھی رہے۔ آپ کے زمانے میں درج ذیل چھ حضرات کو فے کے امیر مقرر ہوئے۔ 1۔ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ : آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں امیر رہے۔ 2۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ : آپ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں اور ایک سال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں امیر رہے۔ 3۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ۔ 4۔ سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ ۔ 5۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ ۔ 6۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان حضرات کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہے۔ آپ انھیں اسلامی طرز حکومت سے آگاہ کرتے۔ آپ ان کے مقام و مرتبہ کو جانتے تھے اور
[1] أسد الغابۃ:3؍259۔