کتاب: رجال القرآن 2 - صفحہ 225
کر دے اور اس کی تقسیم کالعدم قرار دے دے جس کی نصرت و کامیابی کے جھنڈے لہرا رہے ہوں اور وہ کامیابی کے نشے میں چور ہو۔ اور جو وہ زائد سمجھے اس سے چھین لے۔
اس امت کو آج ایسے عثمان رضی اللہ عنہ کی اشد ضرورت ہے جو صلہ رحمی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے بھائی کو معزول کر دے اور گواہی ملنے پر اسے علی الاعلان سزا بھی دے۔
ایسے انصاف پسند اور انوکھے خلیفہ عمربن عبدالعزیز کی بھی ضرورت ہے جو اپنے گورنروں کو قید میں ڈال دے اور ان سے عوام کی ایک ایک پائی وصول کرے۔
ایسے حکمران ہمیں کب میسر ہوں گے؟ اے رب! کب؟