کتاب: رجال القرآن 2 - صفحہ 13
مقدمہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی أَشْرَفِ الْخَلْقِ وَالْمُرْسَلِینَ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الْکَرِیمِ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَالتَّابِعِینَ أَجْمَعِینَ۔
اما بعد! اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اس بات کی توفیق بخشی کہ ہم امتِ مسلمہ کے لیے اپنی کتاب ’’رجال انزل اللّٰه فیھم قرآناً‘‘ کا دوسراجز پیش کر رہے ہیں۔ ہماری اس سیریز کے لکھنے کا مقصد اکیسویں صدی کے مسلمانوں کا ان کے رب کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا ہے، اس لیے ہمارا ایمان ہے کہ کتاب اللہ ہی انسانیت کی روحانی بیماریوں کا مؤثر ترین علاج ہے۔ یہ قرآن نور اور ہدایت تو ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ یہ وہ اعلیٰ ترین منہج اور دائمی دستور ہے جو انسانوں کی دنیا اور آخرت سے تعلق رکھنے والی ہر قسم کی بھلائی کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔
قرآن مجید بشریت کے لیے اللہ کی طرف سے نازل کردہ ایک بے مثال منہج ہے جسے زندگی کے تمام شعبوں میں اپنانا لازمی ہے۔
ہمارے اسلاف صحابۂ کرام، تابعین اور ان کے بعد صالحین نے اس کتاب اللہ کو