کتاب: رجال القرآن 1 - صفحہ 230
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمان
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی روایت ہے: ’’غزوۂ تبوک کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب کو مدینہ منورہ میں خواتین اور بچوں کی نگہبانی پر مامور کیا۔ انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑ کر جاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا تمھیں پسند نہیں کہ میرے ساتھ تمھاری حیثیت وہی ہو جو موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہارون(علیہ السلام )کی تھی۔اتنی بات البتہ ضرور ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘[1]
[1] صحیح البخاري، حدیث: 4416، و صحیح مسلم، حدیث: 2404، واللفظ لمسلم۔