کتاب: رجال القرآن 1 - صفحہ 20
ابوبکر کا ہم پر جو احسان ہے اُسے روز قیامت اللہ تعالیٰ ہی چکائے گا۔ مجھے کسی کے مال سے اتنا فائدہ نہیں پہنچا جتنا فائدہ مجھے ابوبکر کے مال سے پہنچا۔ اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل (دلی دوست) بناتا تو بلاشبہ ابوبکر ہی کو دلی دوست بناتا۔ لیکن بات دراصل یہ ہے کہ تمہارا صاحب اللہ کا خلیل (دلی دوست) ہے۔‘‘ [1]
میں نے جس کسی کو اسلام کی دعوت دی وہ شش و پنج میں پڑا اور جھجکا سوائے ابوبکر کے۔ انھوں نے میری دعوت بلا تردد قبول کی۔‘‘ [2]
[1] جامع الأصول في أحادیث الرسول، حدیث: 6405۔
[2] جامع الترمذي، حدیث: 3661۔