کتاب: رجال القرآن 1 - صفحہ 16
چہل قدمی کرے اور باغ کی تازہ، ٹھنڈی اور نرم ہوا کا لطف اٹھائے تو دل کو کیسی خوشی ملتی ہے اور روح کس قدر معطر ہو جاتی ہے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی مثالی سیرت اور ان کے حسنِ فکر کے مطالعے سے ان شاء اللہ ہمارے دل و دماغ کو بھی رہنمائی کی روشنی نصیب ہوگی۔
زیر نظر کتاب خلفائے راشدین کے علم و نظر، سیرت و کردار اور ان کے عظیم کارناموں کی روداد ہے۔ اس میں جہاں آپ کو خلفائے راشدین کی پاکیزہ سوانح عمری پڑھنے کو ملے گی وہیں اُن کے نورِ علم کی روشنیاں بھی جگمگاتی نظر آئیں گی۔ یہی نہیں، تجدید ایمان کا موقع بھی میسر آئے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں علم نافع عطا کرے، جو علم عطا کیا ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق دے اور ہمارے علم میں اضافہ فرمائے، آمین۔
د۔ عبدالرحمن عمیرہ