کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 77
الطَّبَرَانِيُّ لَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَمُوسَى وَإِنْ كَانَ ضَعِيفًا وَشَيْخُهُ وَإِنْ كَانَ مَجْهُولًا لَكِنَّ لَوَائِحُ الصِّدْقِ لَائِحَةً عَلَى صَفَحَاتِ هَذَا الْمَتْنُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ." [1] مجھے جبریل علیہ السلام نے کہا کہ میں زمین کے مشارق و مغارب میں پھرا لیکن میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل کوئی آدمی نہیں پایا۔ شکل میں اجمل، عقل میں اکمل خلق میں افضل، نطق میں فیصل جامع مجمل خطبہ احمد صلی اللہ علیہ وسلم طاہر و اطہر بہتر و برتر ساقیِ کوثر شافع محشر اﷲ اکبر رتبہ احمد صلی اللہ علیہ وسلم طینت جس کی سب سے مطہر بعثت جس کی سب سے مؤخر خلقت جس کی سب سےمقدس صلی اللہ علیہ وسلم کفر کی ظلمت جس نے مٹائی دیں کی دولت جس نے لٹائی لہرایا توحید کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم
[1] سورۃالإنشراح: 4۔