کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 75
﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى (1) مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى (2) وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (3) إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (4)﴾ [1] (قسم ہے ستارے کی جب وہ گرے (١)کہ تمہارے ساتھی نے نہ راہ گم کی ہے اور نہ ٹیڑھی راہ پر ہے (2)اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں۔(3)وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔(4)) تکمیل معرفت ہے محبت رسول کی ہے بندگی خدا کی اطاعت رسول کی ہے مرتبہ حضور کا بالائے فہم وعقل معلوم ہے خدا کوعزت رسول کی تسکین دل ہے سرورکون و مکاں کی یاد سرمایہ حیات ہے الفت رسول کی فرمان رب پاک ہےفرمان مصطفی احکام ایزدی ہیں ھدایت رسول کی بقول شاعر: گفتہ او گفتہ اللہ بود اگرچہ از حلقوم عبد اللہ شود