کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 60
زمین کو مسجد اور باعث طہارت بنا دیا جانا
"سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ۔ ۔ ۔ زمین میرے لئے مسجد اور باعث طہارت بنا دی گئی ہے۔" [1]
رسول العالمین صلی اللہ علیہ وسلم
"سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ۔ ۔ ۔ مجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہے۔" [2]
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
"سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ۔ ۔ ۔ مجھے خاتم النبین بنایا گیا ہے۔" [3]
تو بشر بھی ہے مگر فخر بشر بھی تو ہے مجھ کو تو یاد ہے بس اتنا سراپا تیرا
تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی اب جو تا حشر کا فرداہے وہ تنہا تیرا
باوجود اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء علیہم السلام کے بعد تشریف لائے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نبوت اسی وقت متصف ہو گئی تھی جب ابھی انسانیت کا آغاز بھی نہ ہوا تھا۔
"سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کب واجب ہوئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب آدم علیہ السلام کی روح اور جسم تیار ہو رہا تھا۔" [4]
[1] مسند احمد: ج13،ص40، حدیث7598
[2] صحیح مسلم: کتاب المساجد،حدیث 523
[3] ایضاً
[4] ایضاً