کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 57
"سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' قیامت کے دن میں اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور اس میں کوئی فخر نہیں ہے۔ " [1] کس کا جمال ناز ہے جلوہ نما یہ سو بہ سو گوشہ بہ گوشہ دربدر قریہ بہ قریہ کو بہ کو اشک فشاں ہے کس لیے دیدہ منتظر مرا دجلہ بہ دجلہ یم بہ یم چشمہ بہ چشمہ جو بہ جو جلوہ عارض نبی صلی اللہ علیہ وسلم رشک جمال یوسفی سینہ بہ سینہ سر بہ سر چہرہ بہ چہرہ ہو بہ ہو زلفِ دراز مصطفی گیسوئے لیل خم نما طرہ بہ طرہ خم بہ خم حلقہ بہ حلقہ مو بہ مو یہ میرا اضطراب شوق رشک جنون قیس ہے جذبہ بہ جذبہ دل بہ دل شیوہ بہ شیوہ خو بہ خو تیرا تصور جمال میرا شریک حال ہے نالہ بہ نالہ غم بہ غم نعرہ بہ نعرہ ہو بہ ہو بزم جہاں میں آج بھی یاد ہے ہر طرف تیری قصہ بہ قصہ لب بہ لب خطبہ بہ خطبہ رو بہ رو کاش ہو ان کا سامنا عین حریم ناز میں چہرہ بہ چہرہ رخ بہ رخ دیدہ بہ دیدہ دوبدو ( رئیس امروہی) صاحبِ لواء الحمد صلی اللہ علیہ وسلم "سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ۔ ۔ ۔ (قیامت کے دن)اللہ کی حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا اور سارے نبی بشمول آدم اس جھنڈے کے نیچے ہوں گے اور اس میں بھی کوئی فخرنہیں ہے ۔" [2] پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات وہ ذات ہے کہ: سب میں کچھ کچھ کمی سی لگتی ہے جو بھی آتے ہیں ذہن میں القاب
[1] صحیح مسلم: کتاب الایمان، حدیث 40