کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 56
خطبہ نمبر 3 پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندمخصوص صِفات و محاسن (خطبہ مسنونہ صفحہ 21 پر ہے) ذیل میں پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چند وہ مخصوص صفات (خوبیاں )زیب قرطاس کی جاتی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے اپنے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیں : ہر ابتدا سے پہلے ہر انتہا کے بعد ذات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بلند ہے ذات خدا کے بعد محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم …………شرطِ ایمان ایمان وعقیدت ایسی الفت و محبت سے تعبیر ہے جس کے سامنے دنیا و مافیہا کی محبت (Materialistic Affections) بے کیف، بے رنگ ، بے حیثیت اور ہیچ ہو کر رہ جاتی ہوں چنانچہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَالِدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ)) [1] (تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسے اس کے والد، اس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی محبت دین حق کی شرط اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )ہے متاع عالم ایجاد سے پیارا پدر ،مادر، برادر ، جان ،مال،اولاد سے پیارا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی غلامی ہے سند آزاد ہونے خدا کے دامن توحید میں آباد ہونے کی سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم
[1] سورۃ الرحمٰن : 33