کتاب: ریاض الخطبات (جلد اول) - صفحہ 43
﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ () إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ () وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ﴾[1] (جن لوگوں نے اللہ کے سوا اور کارساز مقرر کر رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک گھر بنا لیتی ہے، حالانکہ تمام گھروں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہے ۔ کاش! وہ جان لیتے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جانتا ہے جنہیں وہ اس کے سوا پکار رہے ہیں ، وہ زبردست اور ذی حکمت ہے۔ ہم نے ان مثالوں کو لوگوں کے لئے بیان فرما رہے ہیں انہیں صرف علم والے ہی سمجھتے ہیں ۔) "مکڑی اپنی آٹھ آنکھوں کی مدد سے 360 ڈگری پر دیکھ سکتی ہے ۔یہ آٹھ فٹ لمبی چھلانگ لگا سکتی ہے۔اور چھلانگ لگانے کے لیے اپنے جسم سے جال کا ایک دھاگا خارج کرتی ہےجو اس کے جسم کا وزن سہار سکتا ہےاور اسے محفوظ انداز میں آٹھ فٹ دور پہنچا دیتا ہے اس طرح لمبی چھلانگ لگا کر یہ اپنا جال تیار کرتی ہے۔" [2] "مکڑی کا گھر کمزور ہونے کے دو معنی ہیں ۔ایک یہ کہ مکڑی کا گھر (نر مکڑی اور مادہ کے تعلقات کے کمزور ہونے کی وجہ سے) بہت کمزور ہے کیونکہ مادہ مکڑی اپنے نر کو ملاپ کے دوران مار ڈالتی ہے۔ یہاں گھر در اصل گھرانے کے افرادیعنی میاں اوربیوی کے تعلقات کو کہا گیا ہے۔ دوسرا یہ کہ مکڑی کا جالابہت نازک اور ہوتا ہے کہ مکڑی اپنے شکار کے لیے بناتی ہے جو اس سے بھی کمزور ہواور جالے میں پھنس جائے ( اپنے سے طاقتور اس جالے کو توڑ ڈالے گا)۔" [3] "گھر کا فائدہ یہ ہے کہ وہ سردی، گرمی، بارش، آندھی اور حملہ آور سے بچاتا ہے، مگر مکڑی کا گھر نہ اسے سردی سے بچاتا ہے نہ گرمی سے، نہ بارش یا طوفان سے نہ ہی کسی حملہ آور سے،
[1] سورۃالانبیاء22تا27